کھیل
30 جون ، 2012

کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ

کولمبو ٹیسٹ، سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ

کولمبو… پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور جے وردھنے کا خیال ہے کہ پیچ میں سیمرز کے لئے جان ہے لہذا پہلے بولنگ کرنا فائدہ مند رہے گا۔ پاکستان کی ٹیم میں عمر گل کی جگہ اعزاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مصباح الحق کو کپتانی واپس سونپی گئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں سلواوورریٹ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہونے والے مصباح الحق سیریز کا پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ انکی جگہ محمد حفیظ نے کپتانی کے فرائض انجام دئیے تھے اور پاکستان کو 209 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔محمد سمیع کی بھی دوسرے ٹیسٹ میچ میں جگہ نہ مل سکی۔

مزید خبریں :