30 جون ، 2012
کراچی… ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم ہے۔پنجاب ،بالائی سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقے 3سے 4روز کے دوران شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔پنجاب ،بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں تین سے چار روز تک موسم شدید گرم رہے گا۔مکران ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کیساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ سندھ میں دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ،نواب شاہ اور سکھر بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔گرمی میں اضافے سے ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔پنجاب اور بلوچستان میں گرمی بھگانے کے لئے لوگ نہروں کا رخ کررہے ہیں۔