30 جون ، 2012
لاہور… ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کو دی گئی حکومتی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے جبکہ ہڑتال 13ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کیلئے دئیے گئے تین روزہ الٹی میٹم کی معیادختم ہوگئی۔ڈاکٹربدستورہڑتال پر ہیں جس سے مریضوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ینگ ڈاکٹرحکومتی الٹم میٹم ہونے کے بعد ڈیوٹی پر نہیں آئے۔اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹروں کے جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغورکیاجارہاہے۔دوسری جانب حکومت نے آوٴٹ ڈور کھولنے کیلئے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیاہے۔محکمہ صحت پنجاب نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے نئی بھرتی ہونیوالی454خواتین میڈیکل افسروں کی نئی تعیناتی کے احکامات جاری کرکے انہیں فوری ڈیوٹی سنبھالنے کاحکم دیدیاہے۔ ذرائع کے مطابق آج ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی پر نہ آئے توان کیخلاف مقدمات کااندراج اورگرفتاریاں متوقع ہیں۔ینگ ڈاکٹروں کے رہنماوٴں کاکہناہے کہ حکومت سروس اسٹرکچر کی منظوری دیدے توہڑتال ختم کردیں گے ورنہ حکومت گرفتاریوں کاشوق پوراکرلے۔ ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگیاہے اورآج بھی آوٴٹ ڈورمیں مریضوں کوبغیرعلاج مایوس لوٹنا پڑا۔مریضوں کاکہناہے حکومت اورڈاکٹروں کی لڑائی میں ان کانقصان ہورہاہے حکومت اورڈاکٹران کے حال پر رحم کھائیں۔