کھیل
12 فروری ، 2017

پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرزکو3وکٹ سے ہرادیا

پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرزکو3وکٹ سے ہرادیا

 

 

 

 

پاکستان سپر لیگ ٹو کے چھٹے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرزکو تین وکٹ سے ہرادیا۔آج کےدلچسپ اورلو اسکورنگ میچ میں مجموعی طور پر17وکٹیں گریں جبکہ صرف 119رنز بن سکے۔

پاکستان سپر لیگ ٹو کے چوتھے روز کھیلے جانے والے واحد میچ میں پشاور زلمی نے60رنز کے ہدف کے تعاقب میں7وکٹیں گنوائیں اور17ویں اوور میں ہدف حاصل کیا،پشاور زلمی کے ائن مورگن23اور شاہد آفریدی13رنز بنا کر تاپ اسکورر رہے۔

پشاور زلمی کا بھی 60رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہیں تھا اورپہلی دو وکٹیں صرف4کے مجموعے پر ہی گر چکی تھیں مورگن23رنز اور شاہد آفریدی13رنز نے صورت حال کو بہتر کیا لیکن آدھی ٹیم47رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

جبکہ51کے مجموعے پر پشاور زلمی کی شکست نظر آنے لگی تھی تاہم قسمت پشاور زلمی پر مہربان رہی اور وہاب ریاض کے5اورکرس مورگن کے3قیمتی رنز نے 60رنز کے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔

یاسر شاہ نےزبردست بالنگ کا مطاہرہ کیا اور صرف7رنز کے عوض4بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سنیل نرائن نے2وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اورپشاور کے بالرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہو ئے حریف ٹیم لاہورقلندرز کے بیٹسمینوںکو مکل طور پر قابو کرتے ہو ئے ان کی اننگ کو صرف59رنز تک محدود رکھا تھا۔

مزید خبریں :