30 جون ، 2012
پشاور… ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی قاضی لئیق نے کہا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں جبکہ جی ٹی روڈ پر زیر تعمیر ارباب اسکندرخان فلائی اوور چودہ اگست کو آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔جیونیوز سے گفتگو میں ڈی جی پی ڈی اے نے بتایا کہ شہر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور 87کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا ارباب اسکندر خان فلائی اوور چودہ آگست کو آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے۔انہوں نے بتایاکہ فلائی اوور کھولنے سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک دباو میں کمی آئے گی۔قاضی لئیق نے کہا کہ مفتی محمود فلائی اوور پر بھی کام تیزی سے جاری ہے جس پر کام اگلے سال آگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چارسدہ روڈ سے پجگی روڈ تک رنگ روڈ کا توسیعی منصوبہ پر بھی کام جاری ہے جس کو 36کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔