30 جون ، 2012
سوات… سوات کے علاقے مانیار میں مکان کی تعمیر کے لئے کھدائی کرنے کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے 3 مزدورجاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ سے دس کلومیٹر دور جی ٹی روڈ پر واقع علاقے مانیار میں پانچ مزدور قریبی پہاڑی میں مکان کی تعمیر کے لئے کھدائی کررہے تھے کہ اس دوران اچانک بھاری پہاڑی تودہ گرنے سے 3مزدور امیر باچا ،ایوب خان اور گل شیر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر دو مزدور احمد زیب ولد دوست محمد اور گل شاد شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائی شروع کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی جسے بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔