خصوصی رپورٹس
13 فروری ، 2017

شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا

شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا

 

 رئیس انصاری ... لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کا تعلق ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے علاقے سندا تھانہ میانہ گوندل سے ہے۔

منڈی بہاؤالدین کے زرعی ترقیاتی بینک کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد خا ں گوندل مرحوم کے تین بیٹوں میں سے ایک شہید زاہد محمود بھی تھے۔

شہید زاہد محمود گوندل کے سوگواروں میں والدہ، بیوہ ،ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

ان کے ایک بھائی شاہد گوندل مرحوم نے ضلع کونسل کا الیکشن لڑا تھا جبکہ دوسرے بھائی شہزاد گوندل بطور ڈی سی انکم ٹیکس لاہور تعینات ہیں۔

مزید خبریں :