پاکستان
30 جون ، 2012

رحیم یار خان، ہڑتالی ڈاکٹرز کا صحافیوں پر تشدد،کیمرے توڑ دیئے

رحیم یار خان، ہڑتالی ڈاکٹرز کا صحافیوں پر تشدد،کیمرے توڑ دیئے

رحیم یار خان … رحیم یار خان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ہڑتالی ڈاکٹرز لڑ پڑے۔ڈاکٹرز کے تشدد سے 8صحافی زخمی ہوئے اور 3کیمرے بھی ٹوٹ گئے۔ رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں ہڑتال کی کوریج کے لئے میڈیا ٹیم پہنچی تو ہڑتالی ڈاکٹرز نے انہیں کوریج سے روکا اس دوران جھگڑا ہوگیا۔ڈاکٹرز نے نجی ٹی وی کیرپورٹر اور کیمرا مین پر تشدد کیا اور کیمرہ چھین لیا،جھگڑے کی اطلاع پر مزید صحافی شعبہ حادثات پہنچے تو ڈاکٹرز نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران تین کیمرے ٹوٹ گئے،ڈاکٹرز نے کچھ صحافیوں کو کچھ دیر کیلئے محبوس بھی کیا اور کچھ دیر بعد چھوڑ دیا۔ موقع پر موجود پولیس کی نفری تماشہ دیکھتی رہی۔

مزید خبریں :