30 جون ، 2012
لاہور… اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی راجا ریاض احمدکاکہناہے کہ جیلیں اور دفعہ 144کا نفاذ شہباز شریف کی آمرانہ سوچ ہے ،اگر ڈاکٹروں کو تشدد کرکے جیلوں میں بھیجا گیا تو معاملات مزید بگڑ جائیں گے ۔ لاہورمیں گورنر ہاوٴس کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہاکہ ڈاکٹرز قوم کا سرمایہ ہیں،ضد اور ہٹ دھرمی سے پیچھے ہٹا جائے اوروزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرز کے ساتھ فوری مذاکرات کریں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور ڈاکٹرز مریضوں کی خاطر اپنے رویے میں لچک لائیں۔ راجا ریاض کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کیلئے ہمیشہ مختلف اداروں کو استعمال کیا گیا، اصغر خان اور شہباز شریف دہری رکنیت کیسز کے فیصلے بھی جلد ہونے چاہئیں۔