30 جون ، 2012
ممبئی…بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ الزامات پر 5 کرکٹرز پر پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جن کرکٹرز پر پابندی عائد کی گئی ہے اُن میں سدھیندرا، مونش مشرا، امیت یادیو،ابھیناو،سری واستو شامل ہیں۔سدھیندرا نے ایک نوبال دی تھی جس کے پاداش میں اُن پر تاحیات پابندی عائد کی گئی۔اس کے علاوہ سری واستو پر 5سال جبکہ مونش مشرا ، امیت یادیواورابھیناو پر بھی ایک،ایک سال کی پابندی عائد کی گئی۔