پاکستان
30 جون ، 2012

پشاور ہائی کورٹ کیلئے چار نئے ججوں کے ناموں کی سفارش

پشاور ہائی کورٹ کیلئے چار نئے ججوں کے ناموں کی سفارش

اسلام آباد…جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے لئے چار نئے ججوں کے ناموں کی سفارش کردی۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چار نئے ججوں کے ناموں کی سفارش کردی گئی ہے۔ جن میں اسداللہ چمکنی ، روح الامین ، ارشاد قیصر اور شاہ جہاں اخوندزادہ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ کے لئے 9نام زیر غور تھے۔جن میں چار کی سفارش کی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد نئے نام پارلیمانی کمیٹی میں جائیں گے جس کے بعد صدر مملکت منظوری دیں گے۔

مزید خبریں :