17 فروری ، 2017
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیکر میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میںکوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اور پشاور کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں جو کہ بارش کی وجہ سے پہلے ہی سولہ اوورز تک محدود کی گئی تھی ، تین وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے تھے اس طرح کوئٹہ کو جیت کے لیے 118کا ہدف ملا تھا۔
تاہم مسلسل بارش کے باعث کوئٹہ کی اننگز شروع نہ ہوسکی جس کے بعد امپائروں نے میچ ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دینے کا فیصلہ کیا۔