17 فروری ، 2017
گرمی میں بھیجا فرائی تو سنا تھا ، لیکن آسٹریلیا کے شدید گرم موسم میں پولیس اہل کار نے تپتی ہوئی گاڑی پر انڈا فرائی کرڈالا۔آسٹریلیا کےعلاقے برڈز وِل Birdsville میں بلا کی گرمی ہے۔
پولیس اہل کار کو کچھ انوکھا سوجھا تو اپنی تپتی ہوئی گاڑی پر پہلے فرائنگ پین رکھا اور پھر اس میں انڈا توڑ کر ڈال دیا، انڈا بھی ایسا فرائی ہوا کہ وڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ۔
پانچ دنوں میں تیس لاکھ افراد نے آن لائن وڈیو دیکھی ۔اور خوب محظوظ ہوئے۔