خصوصی رپورٹس
18 فروری ، 2017

حضرت لعل شہباز قلندرؒسے تمام مذاہب کےافرادعقیدت رکھتےہیں

حضرت لعل شہباز قلندرؒسے تمام مذاہب کےافرادعقیدت رکھتےہیں

 

 

حضرت لعل شہباز قلندرؒ سے برصغیر اور دنیا بھر میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے افراد عقیدت رکھتے ہیں۔ جب دھمال بجتی ہے تو قلندر کی محبت سب کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندر برصغیر میں محبت کا پیغام لے کر آئے اس لیے انھیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمام مکاتب فکر کے لوگ چاہتے ہیں۔ ان کے دھمال پر جھومنے والوں میں انگریز بھی شامل ہیں۔

مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر لعل شہباز قلندر سے یکساں عقیدت رکھتے ہیں۔ ان کے مریدوں میں ہندو اور سکھ بھی شامل ہیں۔

گلوکارہ رونا لیلیٰ کہتی ہیں کہ لعل کی دھمال کی گونج پاکستان بھرمیں ہے اور پاکستان سے باہر بھی۔

گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ اس دھمال کا عشق نئی نسل کی رگوں میں بھی آتش تیز کر دیتا ہے۔

جب لعل شہباز قلندر کو عابدہ پروین یاد کرتی ہیں تو برصغیر کی عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے بھی ان کی آواز میں آواز ملانے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔

 

مزید خبریں :