خصوصی رپورٹس
19 فروری ، 2017

 سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر عقیدت کے چراغ پھر روشن

  سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر عقیدت کے چراغ پھر روشن

سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر عقیدت کے چراغ پھر سے روشن ہوگئے ۔ قلندر کی درگاہ پر ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ دھمال ڈالا گیا ،چراغوں کو جلایا گیا، سہون کی فضا نعروں سے گونج اٹھی۔ سماں ایسا تھا کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگ گئیں ۔

16 فروری کو قلندر لعل شہباز کے مزار پہ خود کش حملے کے بعد بند ہونے والی درگاہ جب دوبارہ کھولی گئی تو نوبت اور نقارے بج اٹھے زائرین نے دھمال کا رنگ کچھ ایسا جمایا کہ چار سو سہون کے لعل کے قصیدے گونج اٹھے۔

کسی کو نہ کوئی خوف تھا نہ ہی کوئی پریشانی ، قلندر سے محبت کرنے والوں نےخوب دھمال ڈالا ،کیا مرد کیا خواتین، جنون وجد محبت اور عقیدت کے سمندر میں غوطہ زن ہو گئے۔

 

مزید خبریں :