خصوصی رپورٹس
19 فروری ، 2017

نہ ریکارڈ، نہ شناخت، نہ انٹری، پھر بھی رہائش ملے گی

نہ ریکارڈ، نہ شناخت، نہ انٹری، پھر بھی رہائش ملے گی

 

نہ رکارڈ، نہ شناخت، نہ انٹری، پھر بھی رہائش ملے گی، حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب مکرانی پاڑے میں قائم کافیوں میں زائرین کو بغیر شناختی تصدیق کے ٹھہرایا جاتا ہے، بسوں میں آنے والے زائرین جتنے بھی ہوں صرف ایک کا شناختی کارڈ رکھ کر تمام افراد کو رہائش دے دی جاتی ہے، سیکورٹی پر نئے سوالات کھڑے ہو گئے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب رہائش کا انتظام نہیں، دستاویزات کی جانچ پڑتال نہیں، جو جہاں سے آیا درگاہ کے قریب ٹھہرگیا، درگاہ سے ملحقہ مکرانی پاڑا کے علاقہ مکین کہتے ہیں بسوں میں زائرین آتے ہیں لیکن تمام افراد کے بجائے بس ایک شخص کا شناختی کارڈ دیکھ کر تمام افراد کو رہائش دے دی جاتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ زائرین کی درگاہ لعل شہباز قلندر پر سارا سال آمد ہوتی ہے، قریب رہائشی افراد کہیں سے بھی آئیں انھیں رہائش دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسو روپے میں ایک کمرا دیا جاتا ہے لیکن جس کے پاس پیسا نہ ہوں وہ بکرا یا گوشت دیکر بھی ٹھہرجاتا ہے۔

 

مزید خبریں :