دنیا
30 جون ، 2012

امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم

امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی، 9 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم

نیویارک … امریکا میں طوفان کے باعث 9 افراد ہلاک اور 30 لاکھ سے زائد بجلی سے محروم ہو گئے۔ حکام نے 3 ریاستوں میں ہنگامی حالات نافذ کردیئے۔ امریکا کے مشرقی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچا دی، طوفان کے باعث درخت گرنے سے زد میں آکر 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ امریکا میں طوفان کے بعد 3 ریاستوں ورجینیا، مغربی ورجینیا اور اوہائیو میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ طوفان کے بعد بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے کئی پروازیں اور ٹرین کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔ امریکی حکام کے مطابق طوفان کے دوران 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔

مزید خبریں :