01 جولائی ، 2012
کولمبو…کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز اظہر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں اظہر علی کی یہ تیسری سنچری ہے۔انہوں نے 220گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔اظہر علی نے جولائی 2010 ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا، یہ ان کا 23 واں ٹیسٹ ہے۔ دوسری طرف محمد حفیظ صرف 4 رنز کے فرق سے سری لنکا کی سرزمین پر کسی بھی پاکستانی کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری اسکور نہ کرسکے۔ حفیظ 196 رنز بناکر ہیراتھ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 287 رنز بنائے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکن ٹیم کو1-0 کی برتری حاصل ہے۔