کھیل
01 جولائی ، 2012

انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ٹائی

 انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ٹائی

کوالالمپور… انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ٹائی ہوگیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 283 رنز کا ہدف دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے انمکت اور اپارا جیتھ کی شاندار بیٹنگ کے باعث بھارت نے مقررہ پاپچاس اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، اس طرح یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ انمکت نے 121 جبکہ اپارا جیتھ نے 90 رنز بنائے۔ کوالالمپور کنرارا اکیڈمی، اوول گراؤنڈپر کھیلے جارہے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔سمیع اسلم نے شاندار 134 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں عمر وحید48 اور سعد علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے روش کلاریا نے 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :