انٹرٹینمنٹ
01 جولائی ، 2012

خیبر پختونخوا حکومت کا دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے سے معذرت

خیبر پختونخوا حکومت کا دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے سے معذرت

پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں برصغیر کے نامور اداکار دلیپ کمار کے آبائی مکان کو خریدنے سے معذرت کرلی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے دلیپ کمار کا آبائی مکان خریدنے سے معذرت کرتے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار شرمسار نظر آئے ۔ انہوں نے ہی 6 ماہ قبل برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے مکان کو تاریخی ورثہ قرار دیا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت مکان کو خریدنا چاہتی تھی، قیمت بھی طے ہوگئی اور اسکی تزئین و آرائش کیلئے مشاورت بھی شروع کردی گئی تاہم مکان کے کئی دعوے دار سامنے آنے پر حکومت نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا۔

مزید خبریں :