کھیل
04 مارچ ، 2017

انٹیگا ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 45رنز سے شکست دیدی

انٹیگا ون ڈے: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 45رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے کالی آندھی ٹیم کو 45رنز سے شکست دے کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔انگلش کپتان مورگن مین آف دی میچ سے نوازا گیا ۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم نے مقررہ 50اوورز6 وکٹوں پر 296رنز اسکور کیے۔ کپتان ایون مورگن نے شاندار سنچری اسکور کی ، انہوں نے 11چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 107رنز کی اننگ کھیلی۔

ادھر آل رائونڈر بین اسٹوکس 55 نے بھی کپتان مورگن کا بھرپور ساتھ دیا اور پانچویں وکٹ پر 110رنز کی شراکت بھی قائم کی ہے۔ اوپنر سیم بلنگز بھی 52رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے ، کالی آندھی بولرز کی جانب سے شینن گیبریل اور ایشلے نرس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میزبان ٹیم 297رنز کے ہدف کے تعاقب میں 251رنز پر ڈھیر ہوگئی ، ٹیم کی جانب سے جیسن محمد 72 اور جوناتھن کارٹر 52 اسکور کرکے نمایاں رہے۔انگلینڈ بولرز کی جانب سے کرس ووکس اور لیام پلنکٹ نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔تین میچوں کی سیریز کا اگلا میچ 5مارچ بروز اتوار کو انٹیگا کے گرائونڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :