دنیا
02 جولائی ، 2012

مصر: صدر کی آمد ورفت کے وقت ٹریفک بند کرنے پر پابندی

قاہرہ…مصر کے صدر ڈاکٹر محمد مْرسی نے اندرون ملک اپنے دوروں اور آمد ورفت کے دوران ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی سختی سے ممانعت کرتے ہوئے سڑکوں پر اپنے حق میں تقریبات اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ صدر کے حکم کے تحت اب حکومت کے کسی دوسرے اعلیٰ عہدیدار کے لیے بھی سڑکوں پر جلوس اور تقریبات منعقد نہیں کی جا سکیں گی۔وزیر داخلہ کے معاون خصوصی اور ٹریفک کے امور کے انچارج بریگیڈیئر مصطفی راشد نے میڈیا کو بتایا کہ صدر نے سابق حکومت کی جانب سے سڑکوں پر وی آئی پی شخصیات کے سفر کے دوران ٹریفک بند کرنے کے حکم نامے کو منسوخ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ان سمیت حکومت کی کسی بھی شخصیت کی وجہ سے اندرون ملک دوروں کے دوران ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ان کے اعزاز میں کسی قسم کا جلوس نکالا جائے اور نہ تقریبات منعقد کی جائیں۔

مزید خبریں :