دنیا
02 جولائی ، 2012

ایران کے خلاف پابندیاں بلاجواز ہیں ، چین

بیجنگ… چین نے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف عائد متفقہ پابندیوں کی ایک بار پھر مخالفت کرتے ہوئے اپنے موقف کو دوہرایا ہے کہ کسی بھی ملک کیخلاف اس طرح کی پابندیاں ناقابل قبول ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ چینی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین اپنی ضروریات کے مطابق ایران سے خام تیل کی درآمدات جاری رکھے گا انہوں نے کہا کہ چین نے ایران کیخلاف عائد ان پابندیوں کی مخالفت اپنے ملکی قوانین کے تحت کی گئی ہے اور ہمارا موقف دو ٹوک ہے کہ کسی تیسرے ملک کے حوالے سے پابندیاں بلاجواز ہیں ۔

مزید خبریں :