Geo News
Geo News

شہر شہر
12 مارچ ، 2017

لاہور:دُلہا کی گاڑی پر فائرنگ کے شک میں گرفتار دلہن رہا

لاہور:دُلہا کی گاڑی پر فائرنگ کے شک میں گرفتار دلہن رہا

لاہور میں دُلہے کی کار پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار دلہن کو پولیس نے چھوڑ دیا،دس روز حراست کے دوران پوچھ گچھ میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دلہن کودُلہا کے والد کی رضامندی سے جانے کی اجازت دی گئی ۔

گلشن راوی کا رہائشی 13 فروری کو اپنی دلہن کو لیکر بارات سمیت واپس جارہا تھا کہ شفیق آباد کے قریب نامعلوم افراد نے دُلہا کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس سے دُلہا عمران کی گردن پر گولی لگی اور وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :