دنیا
02 جولائی ، 2012

میانمر کے صدرکا دورہ بنگلا دیش منسوخ

ڈھاکا …میانمر کے صدر تھین سین نے ملک میں جاری کشیدگی کے باعث بنگلا دیش کا دورہ منسوخ کر دیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلا دیشی سیکریٹری خارجہ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ صدر تھین سین نے 15 جولائی سے بنگلا دیش کا تین روز دوہ کرنا تھا تاہم انہوں نے یہ دورہ ملک میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے باعث منسوخ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ابھی دورے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :