Time 28 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز  آج سے ہوگا
انسداد پولیو مہم تین نومبر تک جاری رہے گی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر __فوٹو: فائل 

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا  آغاز  آج سے ہونے جارہا ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی جس دوران ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں 41 پولیو کیسز سامنے آئے جن میں سے 12 کیسز کا تعلق سندھ سے ہے جب کہ سندھ بھر میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کے مطابق انسداد پولیو مہم میں81 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے جن کے لیے 19 ہزار سکیورٹی اہلکار نافذ ہوں گے۔

ای او سی کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے۔

مزید خبریں :