Time 27 اکتوبر ، 2024
دنیا

میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک

میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک
مسافروں کو لے جانے والی بس ہائی پر موجود ایک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں تیز رفتار بس بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری: حکام/ رائیٹرز

شمال امریکی ملک میکسیکو میں بس کو خوفناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ 26 اکتوبر کو میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں ایک ہائی وے پر ایک بس کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں کو لے جانے والی بس ہائی وے پر موجود ایک ٹریکٹر ٹریلر سے ٹکرائی اور پھر بےقابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

حکام کے مطابق بس حادثے کی وجہ سے 19 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :