کھیل
02 جولائی ، 2012

کولمبو ٹیسٹ بارش سے متاثر، سری لنکا ایک وکٹ پر70 رنز

کولمبو ٹیسٹ بارش سے متاثر، سری لنکا ایک وکٹ پر70 رنز

کولمبو…کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا، آج صرف 27 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 70 رنز بنائے تھے، دلشان 46 اور سنگاکارا 22 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین پرانا وتانا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان نے 551 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 488 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ آج اسد شفیق 2 اور عدنان اکمل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح اسکور میں 63 رنز کے اضافے کے بعد پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ کپتان مصباح الحق 66 اور عبدالرحمان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہیراتھ نے تین جبکہ میتھیوز اور رندیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :