شہر شہر
15 مارچ ، 2017

لاہور میں نو بیاہتا دلہن کی پراسرار ہلاکت

لاہور میں نو بیاہتا دلہن کی پراسرار ہلاکت

احمد فراز...لاہورکے علاقے سمن آباد میں نوبیاہتا دلہن پر اسر ار طور پر ہلاک ہوگئی، سسرال نے لاش گاڑی میں رکھ کر والدین کے گھر بھیج دی، پولیس نے قتل کے شبہے میں دولہا کو حراست میں لے لیا۔

لاہور کےعلاقے سمن آباد میں نئی نویلی دلہن اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے دولہا کو گرفتار کر لیا۔

دو روز قبل عروسی جوڑے میں ملبوس 22 سالہ حرا بابل کا گھرچھوڑ کر پیا دیس آبسی تھی لیکن اس کے گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ پھولوں کی یہ سیج اس کا مقتل ہی بن جائے گی۔

پولیس کے مطابق رسول پارک سمن آبادکے رہائشی محنت کش یعقوب نے 3 روز قبل ہی اپنی بیٹی حرا کی شادی اپنی سگی بہن کے بیٹے عمر تنویر کے ساتھ کی تھی۔

حرا کے والدین کے مطابق ابھی ان کی بیٹی کی مہندی بھی پھیکی نہ پڑنے پائی تھی کہ اس کی موت کی اطلاع مل گئی ۔

فارنزک ٹیم نے حرا کے بستر سے مختلف شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ پولیس کے مطابق لڑکی کے گلے پرنشانات موجود ہیں۔

تین دن کی دلہن کی ہلاکت نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، آیا دلہا دلہن میں سے کوئی ایک شادی کے لیے رضامند نہ تھا یا اسے کم جہیز لانے پر قتل کیا گیا۔

پولیس نے مقتولہ حرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کرمختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :