02 جولائی ، 2012
کراچی…ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے حق پرست صوبائی وزیررضاہارون نے کہاہے کہ ایم کیوایم کسی بھی قسم کی تفریق کے خلاف ہے الطاف حسین کی نظرمیں تمام لوگ ایک ہیں لہٰذامعذورافرادکواس بناء پرعلیحدہ نہ کیاجائے کہ وہ معذورہیں۔الطاف حسین معذورافرادسے دل کی گہرائیوں سے سچی محبت کرتے ہیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے شروع دن سے کوشاں ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکے روزلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں معذور افرادکے اعزازمیں ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں خصوصی افرادنے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جوویل چیئرز ،اسٹریچرز، بیساکھیوں پر تشریف لائے جن میںآ نکھوں کی بینائی،قوت سماعت،قوت گوئی سے محروم تھے۔رضاہارون نے کہاکہ ہم جب کوئی جلسہ کرتے ہیں تویہ تصور کرتے ہیں کہ قائد تحریک الطاف حسین ہمارے درمیان موجودہیں اورآج بھی اس جلسے میں وہ روحانی طورپرہمارے ساتھ موجودہیں۔انہوں نے اسمبلی لاء اینڈجسٹس کمیٹی سے بل پاس کروانے پرتمام حق پرست نمائندوں کومبارکبادپیش کی اوران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ایک طبقہ آبادی اس ملک کی نمائندگی سے محروم تھا جس کو قائدتحریک الطاف حسین کے وژن کے مطابق نمائندگی دلانے کیلئے حق پرست نمائندوں نے ایک قابل ستائش کام کیاہے۔انہوں نے تمام پارلیمانی لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کوبنیادی مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری منظورکرائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جوقومیں ترقی کے عمل کوپہنچ گئی ہیں ان افراد کیلئے دنیابھر میں پالیسی ہے کہ اب علیحدہ سے اسکول، کالج یاگھرنہیں بنائے جاتے ہیں اور نوکریوں میں علیحدہ انتظام نہیں رکھاجاتابلکہ انہیں بچپن سے عام بچوں کے ساتھ ہی رکھا جاتا ہے تاکہ باقی ماندہ زندگی میں انھیں احساس محرومی نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ 342کے ایوان میں صرف پچیس لوگ خصوصی افرادکیلئے سوچ رہے ہیں، قائدتحریک الطا ف حسین نے ایم کیو ایم میں تفریق رکھی ہی نہیں ، معذور افرادہم سے الگ نہیں بلکہ وہ ہماراحصہ ہیں،انہوں نے حاضرین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی تفریق کے عمل سے دور رہیں اورایم کیو ایم کی پالیسی کواپناتے ہوئے جدوجہدجاری رکھیں۔ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج وحق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرانے کہاکہ ایم کیوایم مذہب، عقیدے، مسلک ،قومیت اورزبان سے بالاترہوکرکام کررہی ہے ،الطاف حسین نے معذور افراد کیلئے بل پیش کرواکران میں نیاحوصلہ وہمت ڈالی ہے جواب اپنامقدمہ خودلڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تقریب میں شریک منّے بھائی نے کہاکہ الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی لیڈرشب نے وہ کردکھایاہے جواب تک کسی سیاسی جماعت نے نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ معذور کی کوئی شناخت نہیں تھی لیکن الطاف حسین اورایم کیوایم نے انہیں ان کی شناخت دیدی جس پرہم ان کے بیحد شکر گذارہیں۔اس موقع پر ایک خصوصی نوجوان کاشف نے اسٹیج پرآکر رضاہارون کوگاڑی کی چابی پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اس کے شہید ماموں کی گاڑی تھی جو 92ء کے آپریشن کے دوران شہیدہوگئے تھے وہ چاہتاہیں جوکسی ضرورت مند کے کام آئے۔