02 جولائی ، 2012
واشنگٹن…امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نیٹو سپلائی کی بحالی پر ابھی کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی سطح پر بھی نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے سے بات چیت کررہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ٹیلے فون پر بات چیت میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے۔