پاکستان
02 جولائی ، 2012

طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ینگ ڈاکٹرز سے کیوں نہیں، پی پی

طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ینگ ڈاکٹرز سے کیوں نہیں، پی پی

لاہور … پیپلزپارٹی پنجاب کا کہنا ہے کہ جب طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو ینگ ڈاکٹرز کیساتھ کیوں نہیں، ڈرا دھمکا کر کسی سے زبردستی سروس نہیں لی جاسکتی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات راجا عامر کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کا موٴقف غلط ہوسکتاہے مگر پنجاب حکومت کا طریقہ کار بھی ٹھیک نہیں، پہلے نرسوں پھر اساتذہ اور اب ڈاکٹرز پر تشدد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈر ہے کہ پنجاب حکومت کہیں یہ نہ کہہ دے کہ اس سے حکومت نہیں ہوتی اس لئے آرمی حکومت بھی سنبھال لے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات نہیں کرسکتے تو پیپلزپارٹی کی ہی مدد لے لیں۔

مزید خبریں :