پاکستان
02 جولائی ، 2012

برما میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں، حافظ سعید

برما میں مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے، ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں، حافظ سعید

کراچی … امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا مسلسل قتل عام ہو رہا ہے لیکن وہ دن دور نہیں جب وہ آزادی حاصل کریں گے۔ کراچی میں جماعت الدعوة کے تحت کی جانے والی دفاع مسلمان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ صلیبیوں کو با آسانی اقوام متحدہ کے ذریعے آزادی دے دی جاتی ہے جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں ہے بلکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہے لیکن افغانستان سے نیٹو اور امریکا واپس بھاگنے پر مجبور ہورہا ہے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ وہ دنیا میں امن کا قیام اور ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں جو موجودہ صورتحال میں جہاد کر کے ہی حاصل ہو سکتا ہے لیکن افسوس ہے کہ جہاد کو دہشت گردی کا نام دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کے ظلم سے صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں کو بچانا ہے۔ اس موقع پر بر ما میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

مزید خبریں :