02 جولائی ، 2012
ٹنڈو محمد خان…ٹنڈو محمد خان میں متاثرین سیلاب و بارش کے لئے آنے والا امدادی سامان مارکیٹ میں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹنڈومحمد خان میں متاثرین سیلاب و بارش کے لئے آنے والے امدادی سامان سے بھرے دو ٹرک مقامی مارکیٹ میں فروخت کے لئے آئے تو شہریوں نے غیرسرکاری تنظیم کے دو کارکنوں سمیت ڈرائیور کو پکڑ لیا،اور پولیس کے حوالے کردیا،امدادی سامان کی فروخت کے خلاف اہل علاقہ نے اشدید احتجاج بھی کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب و بارش کے لئے آنے والے امدادی سامان کی فروخت کا واقعہ کوئی نیا نہیں،لیکن حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،جس کی کے لئے سپریم کورٹ کو ہی ازخود نوٹس لینا ہوگا۔