19 مارچ ، 2017
ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم لے کر سات ہزار میٹر اونچی چوٹی "پاسو پیک " کو سر کریں گی ۔
ثمینہ بیگ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیما سات ہزار میٹر یا اس سے زائد کی کسی چوٹی کو سرکریں گی۔
سات ہزار دو سو چوراسی میٹربلند پاسو پیک کو سر کرنے کی مہم کا آغاز پندرہ جولائی کو ہو گا، سات رکنی ٹیم میں ثمینہ بیگ، صدف ریاض، کومل عزیر، عافیہ یونس اور بسما حسن شامل ہیں، مزید دو خواتین کوہ پیمائوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔