02 جولائی ، 2012
لاہور … اپوزیشن نے ینگ ڈاکٹروں کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجاریاض نے جیو نیوز کو بتایاکہ ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال کے مسئلے پر پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کیلئے منگل کے روز ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔ راجا ریا ض کا کہنا تھا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پٹیشن مافیا کے ڈان ہیں اور وزیراعلیٰ شہبازشریف بھی رانا ثناء اللہ سے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ضدی بچے کی طرح ضد کے باعث محکمہ صحت اس نہج تک پہنچاہے۔