پاکستان
02 جولائی ، 2012

گوادر: اے این ایف کا مکان پر چھاپہ، 1940 کلو منشیات برآمد

گوادر … بلوچستان کے ضلع گوادر میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے گھر پر چھاپہ مار کر 1940کلو گرام منشیات برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق گوادر شہر میں واقع ایک گھر پر چھا پہ مارا تو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جبکہ فورس نے وہاں رکھی گئی اعلیٰ کوالٹی کی 1940کلو گرام افیون برآمد کر لی، جس کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ اے این ایف نے مقد مہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :