02 جولائی ، 2012
جعفر آباد … جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ کے مرکزی سیکریٹری جنرل عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے عوام اٹھ کھڑے ہوں اور امریکا سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کریں۔ یہ بات انہوں نے جعفرآباد میں طلباء کے تربیتی کنوکشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پوری دنیا کو میدان جنگ بنادیا ہے، مجاہدین نے سوویت یونین کو بھی شکست دی امریکا بھ ان کے آگے کچھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان امریکیوں کا قبرستان بنتا جارہا ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے دن رات کام کریں اور اسلام کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھیں۔