25 مارچ ، 2017
بوم بوم شاہد آفریدی پشاور زلمی کے بہت سے پالیسی معاملات پر اختلاف رکھتے تھے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کل تک ٹیم کی جیت پر خوشی میں ساتھ ساتھ تھے، ہر ایونٹ میں شریک بھی نظر آئے، لیکن اس اچانک علیحدگی نے کئی شکوک وشبہات کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان کے اختلافات کئی دن سے تھے، وہ صرف پی ایس ایل ٹورنامنٹ ختم ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔
دوسری جانب پشاور کے شہری بھی شاہد آفریدی کے فیصلے پر حیران ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ آفریدی نے یہ اعلان کرکے ان کے دل توڑ دیے ہیں۔