دنیا
29 مارچ ، 2017

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا پروگرام ختم کرنیکا حکم نامہ جاری

ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا پروگرام ختم کرنیکا حکم نامہ جاری

امریکی صدر ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا پروگرام ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ۔ پروگرام سابق صدر اوباما نے بنایا تھا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے کے تحت اوباما دور کے ماحولیاتی ضابطے ختم ہوجائیں گے ۔ جس کے تحت امریکا میں تمام کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا گیا تھا کہ وہ ماحول مخالف گیسوں کے اخراج میں بتدریج کمی کریں گی ۔

حکم نامے کی دستخطی تقریب کے دوران ، ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے کان کنوں کو پھر سے برسر روزگار بنائیں گے اور حقیقی صاف کوئلہ پیدا کریں گے ۔

ٹرمپ اس سے قبل ماحولیات سے متعلق پالیسی کے خلاف بات کرتے رہے ہیں ۔ اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران، اُنہوں نے صدر اوباما کے صاف بجلی کے منصوبے کو ’’بیکار‘‘ قرار دیا تھا ۔

 

مزید خبریں :