30 مارچ ، 2017
وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سےڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری تحقیقاتی عمل کے امور بھی زیر غور آئے۔