پاکستان
03 اپریل ، 2017

اے ڈی خواجہ نے دوبارہ آئی جی سندھ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

اے ڈی خواجہ نے دوبارہ آئی جی سندھ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

عدالتی حکم نامہ آنے کے بعد اے ڈی خواجہ نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔

آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو گھر بھیجنے اور سردار عبدالمجید کی قائم مقام آئی جی تعیناتی کے سندھ حکومت کے احکامات سندھ ہائی کورٹ نے معطل کر دیے اور اے ڈی خواجہ کو چارج لینے اور سردارعبدالمجید کو چارج چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سردارعبدالمجید دستی کو قائم مقام آئی جی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر سی پی او آفس میں تعینات عملے اور افسران نے ان کا استقبال کیا، دوسری جانب سردار عبدالمجید دستی نے فوری طور پر اپنے پرانے عہدے پر کام شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل اے ڈی خواجہ کی جگہ عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ مقرر کیا گیا تھا تاہم عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کردیا گیا تھا تاہم انہیں سندھ ہائی کورٹ نے بحال کر دیا ہے۔

 

مزید خبریں :