پاکستان
04 جولائی ، 2012

مری: ایوبیہ میں چیئر لفٹ سے ماں اور بچہ کھائی میں گر کر زخمی

مری: ایوبیہ میں چیئر لفٹ سے ماں اور بچہ کھائی میں گر کر زخمی

مری … مری کے علاقے ایوبیہ میں چیئر لفٹ سے ماں اور بچہ کھائی میں گر گئے، دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایوبیہ میں چیئر لفٹ میں بیٹھے ماں اور بچہ اس وقت گر گئے جب چیئر لفٹ کو شدید جھٹکا لگا۔ پولیس اور انتظامیہ نے چیئر لفٹ ٹوٹنے یا گرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں اور بچہ چیئر لفٹ کو جھٹکا لگنے کی وجہ سے نیچے کھائی میں گرے۔ پولیس کے مطابق خاتون اور ان کا بچہ زخمی ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :