08 اپریل ، 2017
لاہور کے مشہور اقبال پارک کو تزئین و توسیع کے بعد مزید خوب صورت بنا دیا گیا ہے اور اب یہ گریٹر اقبال پارک کے نام سے عوام کی بڑی تعداد کو تفریح فراہم کرتا ہے۔
اس پارک میں رقص کرتا ہوا فوارہ بھی موجود ہے۔ شام کو اس فوارے کا نظارہ یہاں سیر پر آنے والوں کو مسحور کر دیتا ہے۔
اس پارک کی تزئین و توسیع میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خصوصی دلچسپی لی اور وقتاً فوقتاً اس پارک میں تعمیر و توسیع کے کام کا جائزہ لیتے رہے۔
اقبال پارک وہ جگہ ہے، جہاں23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور اسی پارک میں مینار پاکستان بھی موجود ہے۔