پاکستان
04 جولائی ، 2012

نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمانی قرار داد کیخلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمانی قرار داد کیخلاف ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی … جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمن کا کہنا ہے کہ صرف دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں امریکی معافی قبول کرلینے اور نیٹو سپلائی بحال کر نے کا فیصلہ پارلیمنٹ کی قرارداد کے خلاف ہے۔ کراچی میں منظور کالونی مریم مسجد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فصل الرحمن نے کہا کہ سلالہ حملے کے بعد پارلیمنٹ کی قرارداد کے ذریعہ ملک میں قومی یکجہتی کی فضاء پیدا ہوئی تھی، لیکن نیٹو سپلا ئی کی بحالی کیلئے جو طریقہ اپنایا گیا وہ قومی یکجہتی کے خلاف سازش لگتی ہے، یہ فیصلہ دباوٴ میں کیا گیا، معافی امریکا نے مانگنی تھی لیکن رویہ ہمارا معذرت خواہانہ تھا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ نیٹو سپلائی بند کرنا قومی وقار کا تقاضہ تھا اور اب بحال کرنا قومی وقار بن گیا ہے، اس طرح کی باتوں سے قوم کو مطمئن نہیں کیا جاسکتاہے۔

مزید خبریں :