شہر شہر
08 اپریل ، 2017

اٹک میں نوبیاہتا دلہن سسرال والوں کے ہاتھوں قتل

اٹک میں نوبیاہتا دلہن سسرال والوں کے ہاتھوں قتل

اٹک میں نوبیاہتادلہن سسرال والوں کے ہاتھوں قتل ہوگئی،مقتولہ کو گزشتہ روزچار فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس نے مقتولہ کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی ،اس کاشوہر ایک ماہ سے دبئی میں ہے۔

مقتولہ کےوالد نےالزام عائد کیا کہ سسرال والوں نے معمولی رنجش پربیٹی کو قتل کیا ۔

 

 

مزید خبریں :