04 جولائی ، 2012
لندن…برطانیہ کے علاقے شرلے میں ایک نوجوان پر مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب کھینچنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ایان بریزیئر نامی باشندے نے عدالت کے سامنے فرد جرم عائد ہوجانے کے بعد اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا یہ اقدام نسلی تعصب کا نتیجہ ہے۔اوروہ اس وقت غصے میں تھا۔ایان کو عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے اور اسے 18 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔