کھیل
01 فروری ، 2012

پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 31 رنز سے ہرادیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 31 رنز سے ہرادیا

سڈنی … آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں بھی بھارت کو 31 رنز سے ہرادیا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ بھارتی ٹیم 172 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کچھ مزاحمت کی اور 48 رنز بنائے تاہم وہ بھی بھارتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کراسکے۔ اوپنر وریندر سہواگ پہلے ہی اوور کی تیسری گیند پر صرف 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے، 47 کے مجموعی اسکور پر آوٴٹ ہونے والے دوسری بیٹسمین گوتم گمبھیر 20 رنز بناسکے۔ ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تو ان کی ٹیم کا مجموعی اسکور 53 رنز تھا کہ روہت شرما بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، انہیں ڈیوڈ ہسی نے بولڈ کیا۔ سریش رائنا 14 اور رویندرا جڈیجا 7 رنز کو ڈینیئل کرسٹیان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیینیئل کرسٹیان اور ڈیوڈ ہسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے برق رفتار 72 رنز بنانے والے میتھیو ویڈ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔ میتھیو ویڈ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندو پر 72 رنز بنائے، مائیک ہسی 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ بھارت کی طرف نے ایشوین، ونے کمار، سریش رائنا اور روہیت شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 3 فروری کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :