دنیا
15 اپریل ، 2017

سری لنکا: کچرے کا پہاڑ گرنے سے 16 افراد ہلاک

سری لنکا: کچرے کا پہاڑ گرنے سے 16 افراد ہلاک

سری لنکا میں کچرے کا پہاڑ گرنے سے اس کے نیچے دب کر 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

فوجی ترجمان روشن سنویراتھنا کے مطابق حادثہ دارالحکومت کولمبو کے علاقے کولوناوا میں گزشتہ شب کو پیش آیا جہاں کچرے کا 3سو فٹ اونچا پہاڑ قریبی رہائشی علاقے پر جاگرا۔

کچرے کے پہاڑ کی زد میں آکر 145مکانات تباہ ہوگئے جبکہ درجنوں افراد اس کے نیچے دب گئے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے اب تک 4بچوں سمیت 16 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ،خیال کیا جارہا ہے کہ کچرے تلے بہت سے افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :