پاکستان
05 جولائی ، 2012

کوٹ لکھپت سے شاہدرہ تک چلنے والی شٹل ٹرین بھی بند

کوٹ لکھپت سے شاہدرہ تک چلنے والی شٹل ٹرین بھی بند

لاہور… ریلوے نے کوٹ لکھپت سے شاہدرہ تک چلنے والی شٹل ٹرین بند کردی ۔ ریلوے حکام کے اس اقدام سے پنجاب میں بند ہونیوالی ٹرینوں کی تعداد 22 ہوگئی۔ سینئر نائب صدر پریم یونین شیخ انور کے مطابق لوکل ٹرینیں بند کرکے وفاقی حکومت نے پنجاب کے عوام کونشانہ بنایا، عوام پہلے لوڈشیڈنگ سے تنگ تھے اب لوکل ٹرینوں کی سہولت بھی چھین لی گئی۔ واضح رہے کہ ریلوے نے پنجاب کی حدود میں چلنے والی 20لوکل ٹرینیں پہلے ہی بند کررکھی ہیں۔

مزید خبریں :